حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب الله تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلّم کھڑے ہوگئے اور آپؐ نے فرمایا
اے گروہ قریش ! تم اپنی جانوں کو بچاؤ میں کچھ بھی نہیں بچا سکتا
اے عبد مناف کی اولاد ! میں کچھ بھی نہیں بچا سکتا
اے عباس بن عبد المطلب ! میں کچھ بھی نہیں بچا سکتا
اور اے صفیہ ( آپؐ کی پھوپی ) ! میں کچھ بھی نہیں بچا سکتا
اور اے فاطمہ بنت محمدؐ تم مجھ سے میرا مال جس قدر چاہو لے لو مگر میں ( کسی معاملے میں الله کی پکڑ و باز پرس سے ) کچھ بھی نہیں بچا سکتا
( صحیح بخاری جلد دوم پارہ ١١ حدیث ٢٤ وصیت کے بیان میں
ترمذی شریف جلد دوم حدیث ١٠٤٢سوره شعراء کی تفسیر میں بھی یہ حدیث آئی ہے )
وہ آیت جس پر نبیؐ نے یہ حدیث فرمائی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
-------------------------
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ۬ لِّنَفۡسٍ۬ شَيۡـًٔ۬اۖ
جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گا
وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلَّهِ
اور اس دن الله ہی کا امر چلے گا
سُوۡرَةُ الانفِطار-١٩
Comments
Post a Comment