Skip to main content

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام انکے حال سے ناواقف تھے تو یہ بزرگان کیسے واقف ہوجائیں گے اپنے مریدین سے ؟

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-------------------------

وَإِذۡ قَالَ ٱللَّهُ يَـٰعِيسَى ٱبۡنَ مَرۡيَمَ ءَأَنتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ ٱتَّخِذُونِى وَأُمِّىَ إِلَـٰهَيۡنِ مِن دُونِ ٱللَّهِ‌ۖ

اور جب الله فرمائے گا اے عیسیٰ ابن مریم کیا تو نے لوگو ں سے کہا تھا کہ الله کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی الٰہ بنا لو

قَالَ سُبۡحَـٰنَكَ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنۡ أَقُولَ مَا لَيۡسَ لِى بِحَقٍّ‌ۚ

وہ عرض کرے گا تو پاک ہے مجھے لائق نہیں ایسی بات کہوں کہ جس کا مجھے حق نہیں

 إِن كُنتُ قُلۡتُهُ ۥ فَقَدۡ عَلِمۡتَهُ ۥ‌ۚ تَعۡلَمُ مَا فِى نَفۡسِى وَلَآ أَعۡلَمُ مَا فِى نَفۡسِكَ‌ۚ

اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھے ضرور معلوم ہو گا جو میرے دل میں ہے تو جانتا ہے اور جو تیرے دل میں ہے وہ میں نہیں جانتا

إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلۡغُيُوبِ

بے شک تو ہی چھپی ہوئی باتو ں کا جاننے والا ہے

مَا قُلۡتُ لَهُمۡ إِلَّا مَآ أَمَرۡتَنِى بِهِۦۤ أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ رَبِّى وَرَبَّكُمۡ‌ۚ

 میں نے ان سے اس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ الله کی بندگی کرو جو میرا اور تمہارا رب ہے

وَكُنتُ عَلَيۡہِمۡ شَہِيدً۬ا مَّا دُمۡتُ فِيہِمۡ‌ۖ

اور میں اس وقت تک ان کا نگران تھا جب میں انکے درمیان رہا 

فَلَمَّا تَوَفَّيۡتَنِى كُنتَ أَنتَ ٱلرَّقِيبَ عَلَيۡہِمۡ‌ۚ

پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو تو ہی ان کا نگران تھا 

 وَأَنتَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ شَہِيدٌ

اور تو ہر چیز سے خبردار ہے

 إِن تُعَذِّبۡہُمۡ فَإِنَّہُمۡ عِبَادُكَ‌ۖ وَإِن تَغۡفِرۡ لَهُمۡ فَإِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو تو ہی زبردست حکمت والا ہے

قَالَ ٱللَّهُ هَـٰذَا يَوۡمُ يَنفَعُ ٱلصَّـٰدِقِينَ صِدۡقُهُمۡ‌ۚ

 الله فرمائے گا یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کی سچائی کام آئے گی 

 لَهُمۡ جَنَّـٰتٌ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬ا‌ۚ

ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں سے ہمیشہ رہنے والے ہوں گے

رَّضِىَ ٱللَّهُ عَنۡہُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُ‌ۚ

 ان سے الله راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے

ذَٲلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

یہی بڑی کامیابی ہے

 لِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا فِيہِنَّ‌ۚ

آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب الله ہی کی سلطنت ہے

وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرُۢ

 اور وہ ہرچیز پر قادر ہے


سُوۡرَةُ المَائدة --١٢٠-١١٦

Comments

Popular posts from this blog

وسیلے سے مراد قرب باری تعالیٰ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے

وسیلے سے مراد قرب باری تعالیٰ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے  اور وہ ذریعہ یا وسیلہ خود انسان کے اعمال صالحہ ہیں جو قبر میں اس کے ساتھ جاتے ہیں 

Waseela

Since the word "WASEELA" has URDU origin as well as ARABIC origin -----many people misguid people because the URDU word "WASEELA" means "SOURCE (ZARIYA)" Since HOLY QURAN has been revealed in ARABIC language so the correct translation of the word "WASEELA" must be taken from ARABIC Using URDU translation of the URDU word will lead towards SHIRK 1. In SURAH MAIDA AYAT:35 the message of ALLAH ALMIGHTY is crystal clear that seek the nearness of ALLAH by two 2 ways: 1) By Taqwa of ALLAH ALMIGHTY ) 2) To strive hard in the way of ALLAH'S deen ( neamah ) Note :----Dear brothers and sisters calling upon Allah alone is the fundamental principle of Islam  no other religion possesses it, that's why, the Priests / Gurus etc. of ALL cults will try their VERY best to drag you from calling on HIM alone to calling on OTHERS  B E S I D E S  HIM

لوگ ولیوں سے نہ جانے کیا کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب الله تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلّم کھڑے ہوگئے اور آپؐ نے فرمایا اے گروہ قریش ! تم اپنی جانوں کو بچاؤ میں کچھ بھی نہیں بچا سکتا اے عبد مناف کی اولاد ! میں  کچھ بھی نہیں بچا سکتا اے عباس بن عبد المطلب ! میں کچھ بھی نہیں بچا سکتا اور اے صفیہ ( آپؐ کی پھوپی )  ! میں  کچھ بھی نہیں بچا سکتا اور اے فاطمہ بنت محمدؐ تم مجھ سے میرا مال جس قدر چاہو لے لو مگر میں ( کسی معاملے میں الله کی پکڑ و باز پرس سے ) کچھ بھی نہیں بچا سکتا ( صحیح بخاری جلد دوم پارہ ١١ حدیث ٢٤ وصیت کے بیان میں ترمذی شریف جلد دوم حدیث ١٠٤٢سوره شعراء کی تفسیر میں بھی یہ حدیث آئی ہے ) وہ آیت جس پر نبیؐ نے یہ حدیث فرمائی بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ------------------------- يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ۬ لِّنَفۡسٍ۬ شَيۡـًٔ۬ا‌ۖ جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گا وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلَّهِ اور اس دن الله ہی کا امر چلے گا سُوۡرَةُ الانفِطار-١٩