Skip to main content

نبیؐ بھی اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتے

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
----------------------
قُل لَّآ أَمۡلِكُ لِنَفۡسِى نَفۡعً۬ا وَلَا ضَرًّا
اے نبیؐ  ان سے کہو کہ میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ‌ۚ
اللہ جو کچھ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے

وَلَوۡ كُنتُ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ لَٱسۡتَڪۡثَرۡتُ مِنَ ٱلۡخَيۡرِ وَمَا مَسَّنِىَ ٱلسُّوٓءُ‌ۚ
اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں بہت سے فائدے اپنے لیے حاصل کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا

إِنۡ أَنَا۟ إِلَّا نَذِيرٌ۬ وَبَشِيرٌ۬
میں تو محض ایک خبردار کرنے والا اور خوشخبری سُنانے والا ہوں

لِّقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ
اُن لوگوں کےلیے جو بات مانیں

سُوۡرَةُ الاٴعرَاف -١٨٨

Comments